30

’یورپیئن کک باکسنگ‘ پاکستان کی دوسری پوزیشن

 پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور چار سلور میڈل حاصل کیے فوٹو: فائل

پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور چار سلور میڈل حاصل کیے فوٹو: فائل

 کراچی:  پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی کک باکسنگ ٹیم نے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہ یورپیئن کک باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا مجموعی طور پاکستان نے سیکنڈ پوزیشن اپنے نام کی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور چار سلور میڈل حاصل کیے۔63 کلو گرام کیٹیگری میں محمد سہیل نے گولڈ ،57کلو گرام کیٹیگری میں طاہر رحیم نے سلور، 60 کلو گرام کیٹیگری میں عطا اللہ نے سلور ،70کلوگرام کیٹیگری میں محمدگل نے چاندی جبکہ 75کلو گرام کیٹیگری میں محمد اشفاق نے طلائی تمغہ جیتا، چیمپئن شپ میں پاکستان ،مصر ،تیونس ، تنزانیہ ، الجزائر، آذربائیجان ، روس، بنگلہ دیش اور مراکش کی ٹیمیں شریک ہوئیں، پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمد اشفاق نے خود بھی چیمپئن شپ میں حصہ لیا اورایونٹ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

دریں اثنا فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ اور سیکریٹری محمد اشفاق نے سیکریٹری بلوچستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے قومی کک باکسنگ ٹیم کو سفری سہولت فراہم کرکے ٹیم کی شرکت کو یقینی بنایا، صدر اورسیکریٹری پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اگست میں ترکی میں شیڈول انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلیے قومی کک باکسنگ ٹیم کی شرکت کو یقینی بنا نے کیلیے تعاون کی بھی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.