13

ون ڈے سیریز؛ پہلے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ

کامیابی کے لیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا اور سخت محنت کرنا ہوگی، کپتان سرفراز احمد۔ فوٹو : فائل

کامیابی کے لیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا اور سخت محنت کرنا ہوگی، کپتان سرفراز احمد۔ فوٹو : فائل

بلاوایو: پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، شعیب ملک، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، عثمان خان محمد عامر، حسن علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تیاری کے پیش نظر کوشش کریں گے کہ تمام کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے کا موقع مل سکے، زمبابوے کی ٹیم میں نوجوان لیکن باصلاحیت کرکٹرز شامل ہیں، ہوم کنڈیشنز میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، کامیابی کے لیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا اور سخت محنت کرنا ہوگی لہذا میچ کی پلاننگ کرتے ہوئے میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے ہرارے میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.