12

ومبلڈن ٹینس : جوکووک نے چوتھی بار فاتح بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

لندن: نوواک جوکووک نے چوتھی بار ومبلڈن ٹرافی قبضے میں کرلی۔

سربیئن اسٹار نے کھوئی ہوئی فارم حاصل کرتے ہوئے کیریئر کا 13واں گرینڈ سلم جیت لیا، سابق عالمی نمبرون نے مینز سنگلز کے فائنل میں جنوبی افریقی حریف کیون اینڈرسن کو 6-2،6-2 اور7-6(7/3) سے ٹھکانے لگادیا۔

دوسری جانب فائنل میں شکست سے دوچار اینڈرسن 97 برسوں میں پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جنوبی افریقی بنے تھے، تاہم وہ اپنے ملک کے پہلے فاتح بننے کا اعزاز حاصل نہیں کرپائے۔

اس سے قبل ویمنز ڈبلز ٹائٹل جمہوریہ چیک کی باربورا کرائیجیکووا اور کیٹرینا سیناکووا نے جیت لیا، انھوں نے فائنل میں امریکا کی نکول میلیچر اور جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی کیویٹا پیشکے پر غلبہ پالیا، ان کی جیت کا اسکور 4-6، 6-4 اور6-0 رہا، مینز ڈبلز ٹرافی امریکی کھلاڑی مائیک برائن نے جیک سوک کی سنگت میں جیت لی، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں جنوبی افریقی پلیئر ریوین کلیسن اور کیوی کھلاڑی مائیکل وینس کو مات دے دی۔

The post ومبلڈن ٹینس : جوکووک نے چوتھی بار فاتح بننے کا اعزاز حاصل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.