28

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا میلہ کل سے بھارت میں سجے گا

چھ رکنی پاکستانی ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ چکی ہے فوٹو : فائل

چھ رکنی پاکستانی ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ چکی ہے فوٹو : فائل

 لاہور: ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا میلہ بدھ سے بھارت میں سجے گا۔ چنئی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں 28 ممالک کے 171 کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

چھ رکنی پاکستانی ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ چکی ہے اور وہ ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گرین شرٹس نے 2016 میں پولینڈ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں مصر کو ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، پاکستانی ٹیم عباس زیب، محمد عزیر، حارث قاسم، فرحان ہاشمی، اسداللہ خان اور عزیر شوکت پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلے پاکستانی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کیلیے ویزے دینے سے انکار کیا تھا جس پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.