45

فرانس میں ورلڈ کپ کی فتح کا جشن پرتشدد مظاہروں میں تبدیل

جشن کے دوران مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، سیکڑوں گاڑیاں تباہ اور 25 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے پی

جشن کے دوران مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، سیکڑوں گاڑیاں تباہ اور 25 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے پی

پیرس: فٹبال ورلڈ کپ کی فتح کے بعد فرانس میں جشن کے دوران مداحوں کے درمیان تصادم اور مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا شرپسند عناصر نے درجنوں دکانیں لوٹ لیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے فٹبال ورلڈ کپ  فائنل میں کروشیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد لاکھوں فرانسیسی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے اس دوران مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مقام پر مداحوں کے درمیان تصادم نے شدت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

اس موقع پر ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار اور 44 ہزار فائر بریگیڈ اہلکار کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے فرانس کی سڑکوں پر تعینات تھے تاہم تمام تر سیکیورٹی کے باوجود شرپسند عناصر کی جانب سے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جشن کے دوران مجموعی طور 845 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور 30  سے زائد سپر اسٹورز کو لوٹا گیا مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے 25 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔ پولیس نے 500 سے زائد شر پسندوں کو حراست میں لے لیا۔

پیرس کے میئر کا کہنا ہے کہ تاریخی جشن کو تباہ کرنے کے لیے چند شرپسند عناصر نے قانون کو ہاتھ میں لیا جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اور حالات پولیس کے کنٹرول میں ہیں،عوام کے جانی اور مالی نقصان پر نہایت افسوس ہے،توڑ پھوڑ کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تصادم اور پُر تشدد واقعات کی تصویری جھلکیاں 

France 5

France 3

France 2

france 4

France 6

France 7

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.