50

عادل رشید کی ویرات کوہلی کو نشانہ بنانے والی گیند ’نئی بال آف دی سنچری‘ قرار

تیسرے ون ڈے میں عادل رشید کی لیگ اسٹمپ سے کی جانے والی گیند کے بیلز پر ہٹ ہونے سے خود کوہلی بھی ہکا بکا رہ گئے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تیسرے ون ڈے میں عادل رشید کی لیگ اسٹمپ سے کی جانے والی گیند کے بیلز پر ہٹ ہونے سے خود کوہلی بھی ہکا بکا رہ گئے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لیڈز:  انگلش اسپنر عادل رشید کی جانب سے بھارتی کپتان کوہلی کو نشانہ بنانے والی گیند کو ’نئی بال آف دی سنچری‘ قرار دیا جارہا ہے۔

تیسرے ون ڈے میں عادل رشید کی لیگ اسٹمپ سے کی جانے والی گیند کے بیلز پر ہٹ ہونے سے خود کوہلی بھی ہکا بکا رہ گئے تھے، وہ اپنی 13 ویں ایک روزہ سنچری کا خواب بن ہی رہے تھے جب انھیں عادل رشید نے پویلین واپس بھیج دیا، انھوں نے اس میچ میں 49 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور مقابلے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اسپنر نے کہا ہے کہ میں خود بھی اپنی گیند سے بہت خوش اور مجھے کافی اطمینان محسوس ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.