16

سانحہ مستونگ پر تعزیت کیلیے شاہد آفریدی کی کوئٹہ آمد

دکھ کی اس گھڑی میں ہماری فاؤنڈیشن متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی، شاہد آفریدی

دکھ کی اس گھڑی میں ہماری فاؤنڈیشن متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی، شاہد آفریدی

 کراچی:  سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کوئٹہ پہنچ کر سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے متاثرین کی عیادت کی۔

شاہد آفریدی نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی رقم بھی تقسیم کی۔

اس موقع پر شاہدآفریدی نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی فاؤنڈیشن متاثرین کی ہر طرح مدد اور تعاون کرے گی، بعد ازاں شاہد آفریدی نے شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.