14

زمبابوے کے خلاف چوتھے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی بولاوایو میں پریکٹس

سرفراز احمد، بابر اعطم، امام الحق، آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے سیشن میں شرکت کی فوٹو:پی سی بی

سرفراز احمد، بابر اعطم، امام الحق، آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے سیشن میں شرکت کی فوٹو:پی سی بی

ہرارے: زمبابوے کے خلاف چوتھے میچ سے قبل پاکستانی پلیئرز نے بولاوایو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

5 میچز کی سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، کوئینز سپورٹس کلب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعطم، امام الحق، آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے غیر رسمی پریکٹس سیشن میں شرکت کی اور نیٹ پر بولنگ بیٹنگ پریکٹس کی۔ دیگر پلیئرز آرام کرنے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 201 رنز سے کامیابی سمیٹی، دوسرے مقابلے میں 9 وکٹ سے فتح پائی جبکہ تیسرے میچ میں بھی 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.