24

دنیا کی 100 امیر ترین شخصیات میں امریکی باکسر مے ویدر سرفہرست

اکشے کمار 76ویں اور سلمان خان 82ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

اکشے کمار 76ویں اور سلمان خان 82ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

امریکی میگزین فوربز نے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی۔

دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مشہور شخصیات میں  باکسرز، فٹبالر، اداکار، جج، مارشل آرٹ ایکسپرٹس اور میوزک بینڈز شامل ہیں۔

امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، باکسر کی سالانہ آمدنی 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔

مشہور امریکی اداکار جارج کلونی سالانہ 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ فوربس کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ٹاپ 10 میں شامل سب سے کم عمر انٹرٹینر امریکی ماڈل  کائلی جینیر  ہیں جو 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمانے والی پہلی خاتون ہیں اور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر جوڈی شائنڈلن نامی 75 سالہ امریکی جج اور ماہر قانون ہیں جو سالانہ 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالز معاوضہ  لیتی ہیں۔

دی راک کے نام سے مشہور ریسلر اور ادکار ڈیون جانسن 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر معاوضہ لے کر فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

فہرست میں آئیرش راک بیند  یو ٹو اور برطانوی بینڈ کولڈ پلے چھٹے اور ساتویں  نمبر پر ہیں۔

ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر میسی 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر معاوضہ لے کر آٹھویں نمبر پر ہیں جب کہ برطانوی گلوکار ایڈ شیران 11 کروڑ ڈالر لے کر نویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔

مشہور پرتگالی فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈو 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے ساتھ  دسویں نمبر پر ہیں جب کہ برازیلین فٹبالر نیمار تیرویں نمبر پر ہیں۔

حیران کن طور پر ہر سال فوربز میگزین کی اس فہرست میں جگہ بنانے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اس بار جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم بالی ووڈ کے سلطان اور کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اکشے کمار 76ویں اور سلمان خان 82ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.