51

دریچہ اوسلو کے زیر اہتمام بین الاقوامی مشاعرہ

ناروے کی ادبی تنظیم دریچہ اور سماجی تنظیم لاہورفیملی نیٹ ورک کے زیراہتمام اوسلو فروست کی لائبریری میں 16 ستمبر بروز ہفتہ سہ پہر 4:30 بین الاقوامی مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے میں مقامی شعراء کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی شعراء شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران نظامت کے فرائض دریچہ کے ڈاکٹرسید ندیم حسین اور محمد ادریس لاہوری نے انجام دیئے۔


تصاویر: طلعت بٹ

تقریب کا پہلا حصہ احسان شیخ صاحب مرحوم و مغفور کے تعزیتی اجلاس پر مشتمل تھا۔ جسے بہت سے احباب نے اپنے اپنے انداز سے شیخ صاحب کی یادوں کو تازہ کیا اور شاندار خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دعاؤں کے گلدستے پیش کیے۔


تصاویر: طلعت بٹ

تقریب کے دوسرے حصےمیں ایک بین الاقوامی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جو شعراء دیگر ممالک سے اس مشاعرے میں شریک ہوئے، ان میں ضمیر طالب (مانچسٹر)، صدف مرزا (ڈنمارک)، ارشد فاروق (فن لینڈ) اور ظفراقبال اعوان (ڈنمارک) تھے۔ اِس کے علاوہ (سویڈن) سے ایشین اردو سوسائٹی کے صدر جناب جمیل احسن. سائیں رحمت علی اور اردو قاصد کے مینیجنگ ایڈیٹر جناب شکیل خان شکو نے بھی مشاعرہ میں شرکت کی اور اپنے کلام سے حاضرین محفل کے دلوں کو خوب گرمایا اور بے پناہ داد وصول کی۔


تصاویر: طلعت بٹ


تصاویر: طلعت بٹ

مقامی شعراء میں جمشید مسرور، فیصل ہاشمی، خالد تھتھال، رابعہ سیماب روحی، آفتاب وڑائچ، رائے بھٹی، میناجی، فرخ تبسم، فوزیہ ارم، اندرجیت پال، طلعت بٹ، شبانہ اقبال، جان دتہ، صدیق راجہ، اسلم میر، سید ندیم حسین، محمد ادریس لاہوری، نرمل بھرم اچاری اور ڈاکٹر سیف الرحمن شامل تھے۔ تقریب کے دوران مہمانوں کو پھول بھی پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں