18

حماس کا اسرائیل سے سیز فائر کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد نے بھی فائر بندی کردی (فوٹو: فائل)

فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد نے بھی فائر بندی کردی (فوٹو: فائل)

 غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس اور اسلامی جہاد نے اسرائیل کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق کا اعلان کیا، یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ہفتے کے روز اسرائیل نے محصور غزہ پر فضائی بمباری کی تھی  جوکہ قابض فوج کی جانب سے 2014ء کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا غزہ پر 2014ء کے بعد سب سے بڑا حملہ، 200 زخمی

حماس اور اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ علاقائی طاقتوں اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ عمل میں آیا ہے، فائر بندی کے بعد سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر کچھ رکاوٹیں ہٹالی ہیں جس سے کشیدگی میں کمی کا تاثر دیا گیا ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرئیلی بمباری کے آغاز سے مصر کی سرپرستی میں قابض فوج کی جارحیت کو تحمل سے روکنے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا گیا تاکہ اسرائیلی جارحیت میں اضافہ نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.