34

حسن علی کو وکٹ لینے کے بعد ’’جنریٹر چلانا‘‘ مہنگا پڑگیا

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

بولاوایو:  حسن علی کو وکٹ لینے کے بعد ’’جنریٹر چلانا‘‘ مہنگا پڑگیا۔

سیریز کے دوسرے ون ڈے میں انھوں نے تریسائی مساکانڈا کو ایل بی ڈبلیو کیا تو جشن منانے کا مخصوص انداز اختیار کیا لیکن زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔

دوسرے اسپیل میں ریان مرے کو بولڈ کرنے پر انھوں نے جشن مناتے ہوئے بازو جھٹکے جس کے بعد کندھے کو سہلاتے نظر آئے، خطرناک نظر آنے والے پیٹر مور کو شعیب ملک کا کیچ بنوانے کے بعد حسن علی ایک بار پھر روایتی جنٹریٹر چلانے سے باز نہ آئے، اس بار بھی انھیں تکلیف محسوس ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.