39

تیسرے میچ سے قبل 7کرکٹرزکا بھرپور پریکٹس سیشن

دیگرکھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی،سرفرازنے اسٹروکس بہتر بنائے،بابرنے پیسرز کا سامنا کیا
 فوٹو: فائل

دیگرکھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی،سرفرازنے اسٹروکس بہتر بنائے،بابرنے پیسرز کا سامنا کیا
فوٹو: فائل

بولاوایو:  زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل 7 قومی کرکٹرز نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق دیگرکھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی،کپتان سرفراز احمد نے اسٹروکس بہتر بنائے،بابر اعظم نے پیسرز کا سامنا کیا،یاسر شاہ اپنی گگلی بولنگ سے بیٹسمینوں کو پریشان کرتے رہے،ابرآلود موسم میں جیند خان سوئنگ بولنگ کیلیے کوشاں نظر آئے۔

زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل منیجمنٹ کی جانب سے کرکٹرز کو پریکٹس کا پابند نہیں کیا گیا تھا تاہم اپنی مرضی سے 7 کھلاڑیوں نے کوئنز سپورٹس کلب کا رخ کرتے ہوئے صلاحیتیں نکھاریں، کپتان سرفراز احمد نے پیسرزاور اسپنرز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے اسٹروکس بہتر بنانے کیلیے مشق جاری رکھی، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ان کی رہنمائی کرتے رہے، بابر اعظم نے زیادہ تر پیسرز کا سامنا کرتے ہوئے طویل سیشن کیا، امام الحق اور حارث سہیل نے ابتدا میں دفاعی اسٹروکس کھیلنے کے بعد پھر جارحانہ انداز اپنایا، دونوں نے اٹھتی ہوئی گیندوں کا سامنا بھی کیا۔

آصف علی نے بیٹنگ اور رننگ جاری رکھتے ہوئے نیٹ میں طویل وقت گزارا، ابھی تک کوئی میچ نہ کھیل پانے والے یاسر شاہ نے اپنی لائن اور لینتھ بہتر بنانے کیلیے پریکٹس کرنے کے ساتھ گگلی گیندوں سے بیٹسمینوں کو پریشان کیا، لیگ اسپنر فیلڈنگ کرتے ہوئے بھی بڑے مستعد نظر آئے، پلیئنگ الیون میں شمولیت کے امیدوار جنید خان نے برق رفتار گیندیں کیں، پیسر نے ابر آلود موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوئنگ ہتھیار چمکانے کی کوشش جاری رکھی، بولنگ کوچ اظہر محمود ہر اچھی گیند پر جیندکو شاباشی دیتے نظر آئے، سابق کرکٹر نے پریکٹس کیلیے بلائے جانے والے مقامی نوجوان بولرز کو بھی مفید مشورے دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.