39

بھارتی کرکٹ ٹیم کی مسلسل 9 سیریز فتوحات کا سلسلہ ٹوٹ گیا

بھارت کے پاس نفسیاتی برتری حاصل کرنے کا اہم موقع تھا مگر وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔فوٹو: رائٹرز/ فائل

بھارت کے پاس نفسیاتی برتری حاصل کرنے کا اہم موقع تھا مگر وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔فوٹو: رائٹرز/ فائل

لیڈز: بھارتی کرکٹ ٹیم کی مسلسل 9 سیریز فتوحات کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

انگلینڈ سے تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد بلو شرٹس کی مسلسل 9 سیریز فتوحات کا وہ سلسلہ ٹوٹ گیا جس کا آغاز جنوری 2016 سے ہوا تھا۔

ورلڈ کپ سے قبل میزبان ملک میں سیریز کامیابی کی صورت میں بھارت کے پاس نفسیاتی برتری حاصل کرنے کا اہم موقع تھا مگر وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکا،انگلینڈ نے پہلا میچ ہارنے کے باوجود باقی دونوں مقابلوں میں مسلسل فتح سے میگا ایونٹ کیلیے اپنی تیاریوں کی مزید جانچ کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.