20

 بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے جلسے میں حادثہ، 22 افراد زخمی

وزیراعظم مودی زخمی خاتون کارکن کو آٹو گراف دے رہے ہیں۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

وزیراعظم مودی زخمی خاتون کارکن کو آٹو گراف دے رہے ہیں۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے جلسے میں ٹینٹ گرنے سے 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع مڈناپور میں وزیراعظم مودی عوامی اجتماع سے خطاب کرنے پہنچے تھے تاہم جلسہ کے شرکاء کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے نصب ٹینٹ اچانک شرکاء پر گر گیا جس کی زد میں آکر 22 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے جلسہ گاہ کا ٹینٹ گرنے پر تقریر روک کر امدادی کام کی نگرانی کی، ادھوری تقریر کو مختصر کرنے کے بعد وہ زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسپتال کے دورے کے دوران زخمی خاتون کارکن نے وزیراعظم سے آٹوگراف بھی لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کا ٹینٹ کارکنان کے ٹینٹ کے بانس پر چڑھنے کی کوشش کے دوران گرا تاہم شرکاء کے نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے کے باعث بھگڈر نہیں مچی جس کی وجہ سے کم نقصان ہوا۔  وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جاری ہے اور تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.