15

ایشین جوڈو کپ؛ قیصرخان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ہنگری کے ویگ زی سومبور کیخلاف سیمی فائنل میں آدھے پوائنٹ سے شکست۔ فوٹو: فائل

ہنگری کے ویگ زی سومبور کیخلاف سیمی فائنل میں آدھے پوائنٹ سے شکست۔ فوٹو: فائل

لاہور:  ایشین جوڈوکپ کیڈٹ میں پاکستان کے قیصرخان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا، سیمی فائنل میں پاکستانی پلیئرکوعالمی نمبر8 ہنگری کے پلیئر سے صرف آدھے پوائنٹ کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی قیصرخان اس وقت عالمی رینکنگ میں25 ویں نمبر پرہیں، انھوں نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشین کپ کیڈٹ کے90 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مقابلے تک رسائی حاصل کی، اپنے پہلے مقابلے میں انھوں نے ملائیشیا کے تان تازی ننگ کیخلاف کامیابی سمیٹی۔

بعد ازاں کوارٹر فائنل میں پاکستانی پلیئر نے چائینزتائپے کے عالمی نمبر13شینگ کے کو زیر کرکے سیمی فائنل تک جگہ بنائی، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر8 ہنگری کے ویگ زی سومبور کے ساتھ رہا، قیصر خان نے اس مقابلے میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم صرف آدھے پوائنٹ کے فرق سے انھیں ٹائٹل کی دوڑ سے باہرہونا پڑا۔

ادھر پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکریٹری منصور احمد کا کہنا ہے کہ قیصرخان کی عمدہ کارکردگی سے نہ صرف ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی بلکہ ان کے یوتھ اولمپکس2018 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے، قیصر پیر کومکاؤ جائیںگے جہاں وہ 16 سے 19 جولائی تک ٹریننگ حاصل کریں گے، بعد ازاں ان کی اگلی منزل ایشین کپ کیڈٹ ایونٹ ہوگا جو 19 سے 22 جولائی تک شیڈول ہے۔

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدرکرنل جنید اسلم نے بھی قیصرخان کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ مکاؤ میں شیڈول ایونٹ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاکریوتھ اولمپکس 2018 میں جگہ یقینی بنانے میں کامیاب ہوجائیںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.