15

امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت

دھماکوں میں مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہیں۔ فوٹو: فائل

دھماکوں میں مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہیں۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: ترجمان محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت کی گئی ہے۔ ایسے حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھرناورٹ نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں جب کہ دھماکوں میں مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: مستونگ خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید، 150 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.